ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ، آئیگا سویٹیک اورجیسمین پاؤلینی فائنل میں داخل

پیر 18 اگست 2025 08:30

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں،ایلینا ریبا کینا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون ، ٹاپ سیڈڈ اور ایونٹ کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

24 سالہ ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو شکست جبکہ اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی نے سیمی فائنل میچ میں روس کی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر میسن کے لنڈنر فیملی ٹینس سینٹر میں ڈبلیو ٹی اے کا ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

24 سالہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،چھ گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈآئیگا سویٹیک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کےسیمی فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے شکست دے کر پہلی بار اس ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ 29 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جیسمین پاؤلینی نے بھی سیمی فائنل رائونڈ عبور کر لیا ، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی حریف کھلاڑی ویرونیکا ایڈورڈونا کدرمیٹووا کو 3-6، 7-6(7-2)اور3-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔\932
وقت اشاعت : 18/08/2025 - 08:30:02

متعلقہ عنوان :