باربورا کریجکووا اور کٹیرینا سینیاکووا کا کورین اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز

بدھ 17 ستمبر 2025 17:23

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی باربورا کریجکووا اور کٹیرینا سینیاکووا ڈبلیوٹی اے کورین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔29سالہ باربورا کریجکووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی تاتیانا پروزورووا کو شکست دے کر جبکہ جمہوریہ چیک کی ہی 29 سالہ ٹینس کھلاڑی کٹیرینا سینیاکووا نے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی جنوبی کوریا کی پارک سو ہیون کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول کے اولمپک پارک ٹینس سینٹر میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں 29سالہ باربورا کریجکووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی تاتیانا پروزورووا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی 29 سالہ ٹینس کھلاڑی کٹیرینا سینیاکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی جنوبی کوریا کی پارک سو ہیون کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئےبھی کوالیفائی کرلیا۔ \932
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 17:23:33

متعلقہ عنوان :