ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل

بدھ 17 ستمبر 2025 16:36

ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی)نے آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں فاسٹ بولرز کائل جیمیسن اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کائل جیمیسن حالیہ دورہ زمبابوے میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث قومی ٹیم کو دستیاب نہیں تھے جبکہ بین سیئرز سائیڈ سٹرین کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہو گئے تھے۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ کی پیس اٹیک میں میٹ ہنری، جیکب ڈفی اور زیک فولکس بھی شامل ہیں۔ نوجوان بلے باز بیون جیکبز جس نے زمبابوے میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیبیو پر ناقابل شکست 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی کو سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے ۔ڈیوون کانوے کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ،وہ زمبابوے میں انجری کور کے طور پر ٹیم کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

ٹم سیفرٹ جنہوں نے حال ہی میں سی پی ایل میں دفاعی چیمپئن سینٹ لوشیا کنگز کی جانب سے ریکارڈ سنچری سکور کی، وکٹ کیپر کے طور پر کھیلیں گے جبکہ ٹم رابنسن کو ٹرائی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ وننگ کارکردگی کے بعد سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

ایش سودھی ٹیم کے مرکزی سپنر ہوں گے، سکواڈ کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے کیونکہ مچل سینٹنر سرجری کے بعد صحتیابی کے عمل سے گزر رہے ہیں، سینٹنر کی واپسی انگلینڈ کے خلاف متوقع ہے۔سکواڈ میں کئی اہم کھلاڑی موجود نہیں ہیں جن میں فن ایلن، ایڈم ملنے، ول او رورک، گلین فلپس اور لوکی فرگوسن شامل ہیں جو مختلف انجریز کا شکار ہیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز یکم اکتوبر سے بے اوول میں شروع ہوگی جبکہ اگلے دو میچز بھی 3 اور 4 اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی ٹرافی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی کیوی سکواڈ مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیون جیکبز، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، راچن راونڈرا، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ اور ایش سودھی پر مشتمل ہے۔\932
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 16:36:32