اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 ستمبر 2025 17:46

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 ستمبر 2025ء ) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ کوالیفائی کرنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو درکار تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

ٹوکیو سے اپنے پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ وہ چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے اور ان کی خواہش ہے کہ عمدہ پرفارمنس کے ذریعے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔
وقت اشاعت : 17/09/2025 - 17:46:20

متعلقہ عنوان :