پاکستان کا دورہ بغیر اجازت کیوں کیا،زمبابوے کر کٹ بورڈ کو سمن جاری
اتوار 5 جولائی 2015 14:57
ہرارے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) حال ہی میں پاکستان کا دورہ کر نے والی زمبابوے ٹیم کو بغیر اجازت دورہ کرنے پر حکومتی اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن نے 16 جولائی کیلئے سمن جاری کر تے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ نے مئی میں اپنی ٹیم مختصر سیریز کیلئے پاکستان بھیجی تھی۔ حکومتی کمیشن سے اجازت لئے بغیر سکواڈ کو بھیجنے پر زمبابوین بورڈ کو اب کارروائی کا سامنا ہے۔
اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن کے ڈائریکٹر چارلس نیماچینا نے پارلیمانی کمیٹی برائے تعلیم، آرٹس اسپورٹس اینڈ کلچر کو بتایا کہ ہم نے زمبابوے کرکٹ کو سمن جاری کردیے ہیں، اس پر حکومتی اجازت کے بغیر اپنی سینئر ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا الزام ہے، بورڈ انتظامیہ نے ہم سے تیاری کیلئے چند دنوں کی مہلت مانگی جو دے دی گئی ہے، اب انھیں 16 جولائی کو شیڈول سماعت میں پیش ہوکر اپنے فیصلے کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا