کوپا امریکہ فائنل کے دوران لیونل میسی کے خاندان پر چلی کے مداحوں کا حملہ

اتوار 5 جولائی 2015 23:09

کوپا امریکہ فائنل کے دوران لیونل میسی کے خاندان پر چلی کے مداحوں کا حملہ

سان تیاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5جولائی ۔2015ء ) کوپا امریکہ میں ارجنٹینا اور چلی کے مابین فائنل کے دوران چلی کے مداحوں کی جانب سے سٹار فٹبالر لیونل میسی کے خاندان سے بدتمیزی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ہوئے میچ میں ہاف ٹاءم سے کچھ پہلے چلی کے مداحوں نے میسی کے خاندان پر جملے بازی کرنا شروع کر دی اور اس دوران ایک مداح نے سٹار فٹبالر کے بھائی روڈریگو کو مارا جس ک بعد ان کے خاندان کو سکیورٹی غرض سے ایک ٹیلی ویژن کیبن میں منتقل کر دیا گیا ، اس کے علاوہ ارجنٹینا کے سٹرائیکر سرجیو اگویرو کے خاندان کو بھی چلی کے مداحوں کی جانب سے بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ، چلی نے میسی کو فائنل مقابلے میں میدان میں بھی مشکل وقت دیا اور میزبان ٹیم کے گیری میڈل نے انکے سینے پر کک ماری جس پر انہیں پیلا کارڈ دکھایا گیا ، مقررہ وقت میں کوئی گول سکور نہ ہونے کے بعد فائنل کا فیصلہ پنیلٹی ککس پر ہوا جس میں آرسنل کے الیکسز سانچیز نے چوتھا گول سکور کر کے اپنی ٹیم 4-1 سے فتح دلوا کر پہلی مرتبہ کوپا امریکا کپ کا چیمپیئن بنوا دیا۔

وقت اشاعت : 05/07/2015 - 23:09:54