کینگرو پیسر مچل جونسن ٹیسٹ کیریر میں دوسری مرتبہ 100 سے زیادہ رنز دے کر وکٹ لینے میں ناکام

جمعرات 9 جولائی 2015 17:44

کینگرو پیسر مچل جونسن ٹیسٹ کیریر میں دوسری مرتبہ 100 سے زیادہ رنز دے کر وکٹ لینے میں ناکام

کارڈف ۔ 09 جولائی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل جانسن انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں وکٹ لینے میں ناکام رہے، جانسن نے 100 سے زائد رنز بھی دیئے، وہ ٹیسٹ تاریخ میں دوسری بار سو سے زائد رنز دے کر بھی وکٹ لینے سے محروم رہے، اس سے قبل 2010ء میں بھی جانسن انگلینڈ کے خلاف گابا ٹیسٹ میچ میں وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔

(جاری ہے)

جانسن اب تک مجموعی طور پر ٹیسٹ میچز میں 21 بار اننگز میں 100 سے زائد رنز دے چکے ہیں۔ کارڈف میں انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں جانسن سرتوڑ کوشش کے باوجود وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے 111 رنز دیئے لیکن وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

وقت اشاعت : 09/07/2015 - 17:44:39