پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول پر مستعفی ہونے کا دباوَ مزید بڑھ گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 جولائی 2015 22:05

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول پر مستعفی ہونے کا دباوَ مزید بڑھ گیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختررسول پر مستعفی ہونے کا دباوَ مزید بڑھ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے پی ایچ ایف کے صدر اختررسول کومستعفی ہونے کا پیغام دیدیا گیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ذرائع کے مطابق اختر رسول کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ذمہ دار ی قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں کیونکہ اب تک ہونیوالی تحقیقات میں وہ ا ور ان کے دیگر ساتھی ہاکی ٹیم کی ناکامیوں میں ذمہ دار ٹھہرے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی کھلاڑیوں سے استعفٰے مانگنے پر رانا مجاہد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ، جبکہ وفاقی حکومت بدستو رفیڈریشن پر ایڈہاک لگانے سے گریز کررہی ہے۔ دوسری جانب قومی کھیل ہاکی کے پیٹرن نواز شریف اور اختر رسول کے درمیان تعلقات مثالی نہیں رہے ، اختر رسول کو چار مرتبہ کوشش کے باوجود وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہیں مل سکا تھا۔دوسری جانب سابق صدر پی ایچ ایف ظفر اللہ جمالی دور کے کوچنگ سٹاف کو دوبارہ موقع دینے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بریگیڈئیرریٹائرڈ سجاد کھوکھر اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیئے مضبوط امیدوارہیں۔

وقت اشاعت : 10/07/2015 - 22:05:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :