پہلا ون ڈے ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیدیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 13:26

پہلا ون ڈے ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیدیا

دمبولا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جولائی۔2015ء) پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ سری لنکا کے رنگیری رمبولا انٹر نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے تلکارتنے دلشان اور کوشال پریرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کوشال پریرا 26 کے انفرادی سکور پر محمد حفیظ کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کو دوسرا نقصان تھریمانے کی صورت میں ہوا جب وہ 23 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اپل تھارنگا 20 رنز بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر سٹمپ ہو گئے جب کہ دلشان بھی 38 رنز بنا کر حفیظ کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ۔ میتھیوز اور چندیمل نے پانچویں وکٹ کے لیے بیاسی رنز جوڑے ، میتھیوز 38 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوکر پوویلین لوٹے ، تھیسارا پریرا بھی 1 رن بنا سکے ، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے سری نی وردنا 22 اور پرسنا بغیر رن سکور کیے پوویلین لوٹے جبکہ چندی مل 65 اور مالنگا 4 رنز کیساتھ ناٹ آوٹ رہے اور سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سکور کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کی جانب سے حفیظ نے 4 جبکہ راحت علی نے 2 اور یاسر شاہ اور انور علی نے 1،1 شکار کیا ، قبل ازیں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وکٹ سیمرز کے لئے اچھی دکھائی دے رہی ہے اور سری لنکن ٹیم کو کم سے کم رنرز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔ سری لنکا کی جانب سے آل راؤنڈر ملینڈا سروردا کو ون ڈے کیپ دی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 11/07/2015 - 13:26:50