انگلینڈ نے دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

اتوار 12 جولائی 2015 17:48

انگلینڈ نے دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لارڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2015ء ) انگلینڈ نے دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے 13رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کارڈف ٹیسٹ جیتنے والے سکواڈ کو ہی16جولائی سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے لارڈز ٹیسٹ میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی فزیو کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر پہلے ٹیسٹ میں باؤلنگ کے دوران ٹخنے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے تاہم گزشتہ چند دنوں میں ان کی تکلیف میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور میڈیکل پینل ان کی فٹنس کی جانچ پڑتال کر رہا ہے ، امید ہے کہ وہ لارڈ ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔ 26سالہ فاسٹ باؤلر کی عدم دستیابی کی صورت میں آسٹریلیا پیٹر سڈل یا پیٹ کمنز میں سے ایک کو ملک کی نمائندگی کر نے کا موقع دے گا ۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 17:48:44