ہسپانو ی گول کیپر ایکر کیسیاس نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر پورٹومیں شمولیت اختیار کر لی

اتوار 12 جولائی 2015 18:03

ہسپانو ی گول کیپر ایکر کیسیاس نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر پورٹومیں شمولیت اختیار کر لی

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2015ء ) ہسپانو ی گول کیپر ایکر کیسیاس نے ریال میڈرڈ چھوڑ کر پرتگالی فٹ بال کلب پورٹومیں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ 34سالہ گول کیپر نے ہسپانوی کلب کے ساتھ 25سال گزارنے کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈیوڈ ڈی گیا کی ریال میڈرڈ میں شمولیت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ،24سالہ ڈی گیا کیسیاس کی جگہ ریال میڈرڈ اور سپین کے اگلے گول کیپر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کیسیاس نے1990ء میں ریال میڈرڈ کی یوتھ اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 1999ء میں ڈیبیو کے بعد کلب کے ساتھ 3چیمپئنز لیگ اور 5لالیگا ٹائٹلز اپنے نام کیے ۔انہیں سپین کی جانب سے ریکارڈ 162میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے اور اس دوران ان کی قیادت میں سپین نے 2010ء کا فیفا ورلڈ کپ اپنے نام کر نے کے ساتھ ساتھ 2008ء اور 2012ء میں یوروپیئن چیمپئن شپ بھی جیتی۔2013-14ء کے سیزن میں اس وقت کے منیجر کارلوس اینسلوٹی نے کیسیاس کو صرف چیمپئنز لیگ اور کوپا ڈیل رے کپ میں کھلایا تھا ۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 18:03:06