اولمپک کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی،صدر اور سیکرٹری مراعات کے باوجود کام نہیں کرتے ‘کھلاڑیوں کے مالی مسائل دورکرکے انہیں نوکریاں د ینا ہو نگی ‘کمیٹی کی تجاویز

اتوار 12 جولائی 2015 21:37

اولمپک کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی،صدر اور سیکرٹری مراعات کے باوجود کام نہیں کرتے ‘کھلاڑیوں کے مالی مسائل دورکرکے انہیں نوکریاں د ینا ہو نگی ‘کمیٹی کی تجاویز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی۔2015ء) اولمپک کوالیفائی رانڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اولمپک کوالیفائی رانڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ تیارکی ۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی تیاری میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں پر عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے قومی ٹیم کی تیاری میں کردار ادا نہیں کیا،فیڈریشن میں تبدیلی ناگزیرہو چکی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر اور سیکرٹری عہدے کی مراعات تو لیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے،فیڈریشن نے بیلجئم میں کھلاڑیوں سے زبردستی استعفے مانگے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں چلا یا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ہاکی کو بچانے کے لئے اہل اور جدید ہاکی جاننے والے لوگوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے ۔کھلاڑیوں کے مالی مسائل دورکرنے اور انہیں نوکریاں دینے کی بھی تجاویزدی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی تاریخ کی بدترین کارکردگی پر رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 21:37:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :