ومبلڈن اوپن : عالمی نمبر 1سربیا نے نوواک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا

اتوار 12 جولائی 2015 21:52

ومبلڈن اوپن : عالمی نمبر 1سربیا نے نوواک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر لیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2015ء ) عالمی نمبر 1سربیا کے نواک جوکووچ نے عالمی نمبر 2سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ومبلڈن اوپن کے فائنل میں نوواک جوکووچ اور راجر فیڈرر کے مابین دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ پہلے سیٹ میں جوکووچ نے 45منٹ کے مقابلے کے بعد 7-6(7-1)سے کامیابی حاصل کی ۔

سابق سوئس عالمی نمبر 1نے دوسر ے سیٹ میں نوواک جوکووچ کے 7سیٹ پوائنٹس بچاکر سیٹ 7-6(12-10) سے اپنے نام کیا۔تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے فیڈرر کی ایک نہ چلنے دی اور 6-4سے سیٹ اپنے نام کر کے میچ میں 1کے مقابلے میں 2سیٹس کی برتری حاصل کر لی ۔ چوتھے سیٹ میں بھی جوکووچ نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ اور 6-3سے سیٹ جیت کر تیسری مرتبہ ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

جوکووچ کی جیت کا سکور 7-6،6-7،6-4اور 6-3رہا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی 28سالہ جوکووچ 8سال میں ومبلڈن ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ اس سے قبل یہ کارنامہ 2007ء میں فیڈرر نے ہی سرانجام دیا تھا۔یہ عالمی نمبر 1جوکووچ کے کیریئر کا 9واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے والوں کی فہرست میں آندرے اگاسی ، جمی کونرز اور ایوان لینڈل جیسے عظیم کھلاڑیوں سے آگے نکل گئے ہیں ۔ اس شکست کے ساتھ ہی فیڈرر کا18واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب مزید طوالت اختیارکر گیا ہے ، ان کا آخری گرینڈ سلیم 2012ء کا ومبلڈن اوپن ہی تھا ۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 21:52:48