لندن: سچن ٹنڈولکر کی سیر و تفریح کے دوران بس چھوٹ گئی ، ٹویٹر پر لوگوں سے مدد مانگنا شروع کردی

پیر 13 جولائی 2015 16:10

لندن: سچن ٹنڈولکر کی سیر و تفریح کے دوران بس چھوٹ گئی ، ٹویٹر پر لوگوں سے مدد مانگنا شروع کردی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر لندن میں اس وقت چکرا کے رہ گئے جب انہوں نے اپنی بس مس کردی، اس کے بعد اجنبی دیس میں ٹنڈولکر کو مدد کا اور کوئی طریقہ نہ سوجھا تو ٹوئٹر پر لوگوں سے مدد مانگنا شروع کردی تاہم ٹوئٹر پر جواب دینے کیلئے صرف وہی مداح موجود تھے جو کہ ان کے قریب نہ تھے۔

(جاری ہے)

دراصل ہوا کچھ یوں کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ دیکھنے کی غرض سے لندن جانے والے سچن ٹنڈولکر ایک گاوٴں کی سیر کیلئے آکسفورڈشائر گئے تھے۔

وہاں سے واپسی کیلئے چند محدود تعداد میں ہی بسیں روانہ ہوتی ہیں تاہم سیر و تفریح میں ٹنڈولکر کی توجہ وقت پر نہ رہی اور مقررہ وقت پر آخری بس بھی روانہ ہوگئی۔ اس کے بعد ٹنڈولکر نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پرتمام ماجرا بیان کیا اور اپنی تصویر اپ لوڈ کی۔ اس موقع پر ٹنڈولکر کو جواب دینے والوں میں دنیا بھر سے ان کے مداح شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹنڈولکر کی مدد کرتے ہوئے فخر محسوس ہوتا تاہم بدقسمتی سے وہ وہاں موجود نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 13/07/2015 - 16:10:46