مشہور ہسپانوی فٹبال کلب ”ریال میڈرڈ “لگاتار چوتھے سال دنیا کا سب سے قیمتی کھیلوں کا کلب قرار

جمعہ 17 جولائی 2015 15:43

مشہور ہسپانوی فٹبال کلب ”ریال میڈرڈ “لگاتار چوتھے سال دنیا کا سب سے قیمتی کھیلوں کا کلب قرار

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) مشہور ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ لگاتار چوتھے سال دنیا کا سب سے قیمتی کھیلوں کا کلب قرار پایا ہے۔امریکی میگزین فوربس کی جانب سے دنیا کے قیمتی ترین کھیلوں کے کلب کی رینکنگ جاری کی گئی ہے اور اس کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب لگاتار چوتھے سال دنیا کا قیمتی ترین فٹبال کلب بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریئل میڈرڈ کی کل مالیت 3.26 ارب ڈالر ہے۔

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکی فٹبال کلب ڈیلس کاو? برائز اور بیس بال ٹیم نیویارک ینکیز ہے، ان دونوں کی مالیت 3.20 ارب ڈالر ہے۔میڈرڈ کے روایتی حریف اور چیمپیئنز لیگ 2015 کی فاتح بارسلونا دو درجہ تنزلی کے بعد اس فہرست میں دوسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جس کے اثاثوں کی مالیت 3.16 ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے مشہور فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی فہرست میں تین درجہ تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ان کے اثاثے 3.1 ارب ڈالر کے ہیں۔

ابتدائی دس قیمتی ترین فٹبال کلب میں بقیہ تمام پوزیشنز پر امریکی کلب براجمان ہیں جہاں چھٹے نمبر پر باسکٹ بال ٹیم لاس اینجلس لیکرز، ساتویں پر امریکی فٹبال ٹیم نیو انگلینڈ پیٹریاٹس، آٹھویں پر باسکٹ بال ٹیم نیو یارک نِکس، نویں پر بیس بال ٹیم لاس اینجلس ڈاجرز اور دسویں پر واشنگٹن ریڈاسکنز کی ٹیم موجود ہے۔

وقت اشاعت : 17/07/2015 - 15:43:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :