انگلش ٹی ٹونٹی ، سعید اجمل کی عمدہ باؤلنگ ، وورسٹر شائر فتحیاب

ہفتہ 18 جولائی 2015 13:30

انگلش ٹی ٹونٹی ، سعید اجمل کی عمدہ باؤلنگ ، وورسٹر شائر فتحیاب

ڈربی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی ۔2015ء ) انگلش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی آف سپنر سعید اجمل کی ایک اور متاثر کن پرفارمنس نے ان کی ٹیم وورسٹر شائر کو ڈربی شائر کے خلاف فتح دلا دی ۔ کاؤنٹی گراؤنڈ ،ڈربی پر کھیلے گئے میچ میں ڈربی شائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں پر149رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ڈربی شائر کی جانب سے بلی گوڈلمین 33اور کپتان ویسٹ ڈرسٹن 32رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

وورسٹر شائر کی جانب سے سعید اجمل نے اپنے 4اوورز میں 21رنز دے کر 2شکار کیے ۔ وورسٹر شائر نے مطلوبہ ہدف 19.3اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے نارتھ گروپ میں 18پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ۔37سالہ پاکستانی آف سپنر اب تک 11ٹی ٹونٹی میچز میں 14.76کی اوسط سے 21شکار کر کے رواں سیزن زیادہ آؤٹ کرنے والے باؤلرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/07/2015 - 13:30:57