پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنیکی کوشش میں زخمی ہوگئیں

اتوار 19 جولائی 2015 11:19

پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنیکی کوشش میں زخمی ہوگئیں

گلگت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19جولائی ۔2015ء ) دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ K2 کی چوٹی سر کرنے کوشش میں زخمی ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ، مشکل ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ثمینہ بیگ ایک چٹان کود کر پار کرنیکی کوشش میں توازن کھو کر نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئیں ۔ واضح رہے کہ ثمینہ بیگ کا نام 19 مئی 2013ء کو اس وقت میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے دیگر 2 بھارتی کوہ پیما خواتین کے ساتھ ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا تھا ۔ دنیا کے لیے یہ تاریخی موقع تھا کہ جب ان خواتین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان اور بھارتی جھنڈے لہرائے ۔

وقت اشاعت : 19/07/2015 - 11:19:55