دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران ایک پریمی کا اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار کا انوکھا واقعہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 31 جولائی 2015 23:27

دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران ایک پریمی کا اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار کا انوکھا واقعہ
ایجبیسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31جولائی 2015 ء) دوسرے ایشز ٹیسٹ کے دوران ایک پریمی کا اپنی محبوبہ سے محبت کے اظہار کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایجبیسٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے دوران انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جب دونوں ٹیموں کی جانب سےدوپہر کے کھانے کے وقفہ لیا گیا تو ایک شخص میدان میں آگیا اور اس نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیش کش کی جو اس کی محبوبہ نے قبول کرلی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے پریمی جوڑے کیلئے بھرپور تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
وقت اشاعت : 31/07/2015 - 23:27:23