آل راؤنڈر انور علی کو جارحانہ بیٹنگ کا صلہ بڑی خوشخبری کی صورت میں مل گیا

اتوار 2 اگست 2015 16:30

آل راؤنڈر انور علی کو جارحانہ بیٹنگ کا صلہ بڑی خوشخبری کی صورت میں مل گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی کا رشتہ طے پاگیا‘ بڑی عید کے بعد وہ اپنی دلہنیا کو بیاہ کر لے آئیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے قومی ٹیم کو فتحیاب کرانے والے آل راؤنڈر انور علی پر انعامات کی بارش ہوگئی ان کے ادارے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے نے جہاں ان کی عہدے میں ترقی کردی وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ان کو انعام دینے کے بارے میں سوچ رہا ہے جبکہ دوسری طرف سٹار کرکٹر کے اہل خانہ نے ان کا رشتہ سوات کی رہائشی لڑکی سے طے کردیا ہے۔

دونوں خاندانوں کے مابین گزشتہ چھ سالوں سے رشتہ کی بات چل رہی تھی۔ دونوں خاندانوں نے بڑی عید پر شادی کا فیصلہ کیا ہے دونوں خاندان کراچی کے علاقے میٹرو ول میں رہتے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق انور علی کی شادی بڑی عید کے فوراً بعد کردی جائے گی۔

وقت اشاعت : 02/08/2015 - 16:30:36