پابندی کا شکارکرکٹر سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان

بدھ 5 اگست 2015 21:10

پابندی کا شکارکرکٹر سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سپاٹ فکسنگ میں پابندی کا شکار کرکٹر سلمان بٹ کی سزا ختم ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلمان بٹ کو پانچ سال کی سزاسنائی گئی تھی اور وہ دسمبر 2017ء میں ختم ہوگی تاہم آئی سی سی نے سزاؤں میں نرمی کی شق منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سلمان بٹ اپنی غلطی کاا عتراف بھی کرچکے ہیں اور ٹیم میں واپسی کے خواہشمند بھی ہیں ، امکان ظاہر کیاہے کہ نئی شق کی منظوری سے سلمان بٹ کو بھی فائدہ ہوگا۔

وقت اشاعت : 05/08/2015 - 21:10:33