روز ٹیلر فٹنس مسائل کے باعث رواں دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے دستبردار

جمعہ 7 اگست 2015 14:38

روز ٹیلر فٹنس مسائل کے باعث رواں دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے دستبردار

آکلینڈ ۔ 07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر فٹنس مسائل کے باعث رواں دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیلر زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے سے قبل ٹریننگ کے دوران گراؤن انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ زمبابوے کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے نہیں کھیل سکے اور اس کے بعد واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیلر جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں، سکواڈ میں سولہ کھلاڑی ہیں اسلئے ٹیلر کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/08/2015 - 14:38:45