پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے

ہفتہ 8 اگست 2015 13:09

پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پی ٹی وی سپورٹس سیل کے زیر اہتمام پی ٹی وی جشن آزادی فٹ بال ، کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے 10 اگست سے شروع ہونگے، آرگنائزنگ سیکرٹری عارف قریشی نے بتایا کہ فٹ بال کا میچ پی ٹی وی اور ہما کلب کی ٹیموں کے درمیان 10 گست کو جناح سٹیڈیم میں ، کرکٹ میچ ایم ڈی الیون اور ڈائریکٹرز الیون کے مابین کرکٹ میچ11 اگست کو نیشنل کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہاکی میچ پی ٹی وی اور اسلام آباد ینگ کیپیٹل کے مابین 12 اگست کو نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 08/08/2015 - 13:09:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :