انگلینڈ میں بنائی جانیوالی وکٹیں سلو ہوتی ہیں جسکی وجہ سے بیٹسمین تیز، باوٴنسی وکٹوں پر ایکسپوز ہوتے ہیں ، گریم سوان

منگل 11 اگست 2015 13:22

انگلینڈ میں بنائی جانیوالی وکٹیں سلو ہوتی ہیں جسکی وجہ سے بیٹسمین تیز، باوٴنسی وکٹوں پر  ایکسپوز ہوتے ہیں ، گریم سوان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) انگلینڈ کے سابق بولرگریم سوان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں بنائی جانے وکٹیں سلو ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بیٹسمین فاسٹ باوٴنسی وکٹوں کے سامنے ایکسپوز نہیں ہوتے لیکن جب وہ آسٹریلیا جاتے ہیں تو وہ باوٴنسی وکٹوں پر تیز بالروں کا سامنا نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جب آپ انگلینڈ آتے ہیں اور وہاں پر گیند سوئنگ ہوتی ہے یہاں تک کہ کاوٴنٹی کھیلنے والے مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں کو بھی ٹیسٹ میچوں میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ بیٹسمینوں ہوا میں لہرانے والی گیند کو پسند نہیں کرتے کیونکہ انھیں اسے کھیلنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

وقت اشاعت : 11/08/2015 - 13:22:54