- Home
- Sports
- News
- سرفراز کے لئے اصل چیلنج اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو بر قرار رکھنا ہے ‘ کامران اکمل
سرفراز کے لئے اصل چیلنج اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو بر قرار رکھنا ہے ‘ کامران اکمل
ٹیم میں جگہ کیلئے مقابلہ ہونا چاہیے اور اس بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہیے‘ وکٹ کیپر بلے باز کی گفتگو
جمعرات 13 اگست 2015 22:29
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اگست۔2015ء)پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے قومی ایک روزہ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں اور لاپرواہی نہ برتیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سرفراز نے پاکستان کیلئے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ان کے کیلئے اصل چیلنج ہر میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور جو کوئی بھی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی پیش کرے وہ ٹیم میں جگہ پانے کا مستحق ہے۔انہوں نے سرفراز کو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے ڈراپ کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس پر زیادہ شور مچانے کی ضرورت نہیں،ہمیں کپتان اور اس کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ وہ ہی فیصلہ کرتا ہے کہ کسی میچ میں ٹیم کیلئے سب سے بہترین کمبی نیشن کیا ہے۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،
-
قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد سے اظہار تعزیت
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 30 اپریل بروز منگل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر