برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی کا انکشاف

ہفتہ 15 اگست 2015 17:18

برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی کا انکشاف

ساؤ پولو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) برازیل کے پراسیکیوٹر نے پچھلے سال ورلڈ کپ کے دوران ایک سٹیڈیم کی تعمیر پر اضافی لاگت اور بدعنوانی سے متعلق الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ان کا خیال ہے کہ بڑی تعمیراتی کمپنی اوڈبرچٹ نے پیرنامبوکو ایرینا کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر تک بڑھا دی۔وفاقی پولیس نے اس سلسلے میں کئی برازیلی شہروں میں چھاپے مارے ہیں۔

تعمیراتی کمپنی کے سربراہ مارکیلو اوڈبرچٹ غبن کے ایک دوسرے سکینڈل کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

گذشہ ماہ ان پر مبینہ طور پر سرکاری آئل کمپنی پیٹرو براس سے معاہدے حاصل کرنے کے سلسلے میں رشوت اور بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ تاہم اوڈیبرچنٹ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کا شمار ان سینکڑوں تاجروں، سرکاری ملازمین اور سیاستدانوں میں ہوتا ہے جنھیں گذشتہ سال پیٹروبراس میں بدعنوانی سے متعلق اہم تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں رکھا گیا تھا۔تحقیقات سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد استغاثہ نے مذکورہ عمارت سے متعلق کمپنیوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ `

وقت اشاعت : 15/08/2015 - 17:18:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :