برطانوی بلے باز جو روٹ اور کینگرو بیٹسمین ڈیوڈ وارنر دوست بن گئے

منگل 25 اگست 2015 13:01

برطانوی بلے باز جو روٹ اور کینگرو بیٹسمین ڈیوڈ وارنر دوست بن گئے

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) ایشز سیریز کے دوران انگلش اور آسٹریلین کرکٹرز میں خوب گرما گرمی ہوئی لیکن سیریز ختم ہونے کے بعد اتوار کو اوول میں پانچویں ٹیسٹ کے اختتام کے بعد انگلینڈ کے جو روٹ اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کی ملاقات ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے تلخ ماضی کو دفن کرکے نیا عہد شروع کرنے کا عہد کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 2013ء میں برمنگھم کے بار میں ڈیوڈ وارنر اور جو روٹ کے درمیان ہاتھا پائی تک بات پہنچ گئی تھی جس پر وارنر نے بعد میں معذرت کرلی تھی لیکن آسٹریلین ٹیم انتظامیہ نے انہیں معطل کردیا تھا ۔

وقت اشاعت : 25/08/2015 - 13:01:14