انگلش پریمیئرلیگ، مانچسٹر سٹی نے ایورٹن کو ہرادیا
منگل 25 اگست 2015 13:14
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) سابق چیمپئن مانچسٹر سٹی نے یک طرفہ مقابلے میں ایورٹن کو قابو کرکے انگلش پریمیئر لیگ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ واٹ فورڈ اورساؤتھمپٹن کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ سیلٹا ڈی ویاگو نے سنسنی خیز مقابلے میں لیونٹے کو 1-2 سے شکست دی ۔ ریال میڈرڈ اور سپورٹنگ ڈی گیجون ، ریال بیٹیز اور ویا ریال کے میچز ڈرا ہوگئے ۔
ڈچ لیگ میں آئیکس نے این ای سی کو 0-2 سے ہرا دیا ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں سابق چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایورٹن مدمقابلہ ہوئے۔پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہوسکا ۔ دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں کولارو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی ۔ میچ کے اختتام سے 10منٹ قبل سمیر نصری نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر میچ کا سکور 0-2 کردیا۔(جاری ہے)
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سرگودہا میڈیکل کالج کے سپورٹس گالا کا افتتاح
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
فرانس کے بنیامین تھامس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا پانچواں مرحلہ جیت لیا
-
مانچسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو فلہم کے خلاف پنجہ آزمائی کرے گی
-
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
-
پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی