- Home
- Sports
- News
- شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی اور پاکستانی آل رائونڈر کے ..
شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی اور پاکستانی آل رائونڈر کے پاس نہیں
شاداب خان ابتک اپنے ٹونٹی کیریئر میں بلے سے 4043 رنز سکور کرچکے ،باولنگ میں انہوں نے اب تک 23.05 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں
ذیشان مہتاب
منگل 14 جولائی 2026
15:39

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جولائی 2026ء ) قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو اور کسی پاکستانی آل رائونڈر کے پاس نہیں ہے۔
وٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 27 سالہ شاداب خان ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں 4000 رنز بنانے اور 400 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر چھٹے کھلاڑی بن گئے۔
(جاری ہے)
شاداب خان اب تک اپنے ٹونٹی کیریئر میں بلے سے 362 میچز میں 19.53 کی اوسط اور 138.45 کے سٹرائیک ریٹ سے 4043 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جب کہ باولنگ میں انہوں نے اب تک 23.05 کی اوسط سے 401 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
سابق ویسٹ انڈین آل رائونڈر ڈوین براوو اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 6970 رنز اور 631 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن 4818 رنز اور 641 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ان کے ہم وطن آندرے رسل 9714 رنز اور 526 وکٹیں لے کر تیسرے، سابق بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن 7839 رنز اور 508 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جب کہ افغان آل رائونڈر محمد نبی 6976 رنز اور 412 وکٹوں کے ساتھ اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 14/07/2026 - 15:39:33
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی اور پاکستانی آل رائونڈر کے پاس نہیں
-
محمد حارث، بابر اعظم کو سپورٹ کرکے بھی تنقید کی زد میں آگئے
-
افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کے عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے راستے کھلنے لگے
-
یونس خان کے سی ایل کے لیگ کمشنر مقرر
-
فیفا ورلڈکپ سے واپسی پر ناروے کی ٹیم کا تاریخی استقبال
-
میجر ٹورنامنٹس میں دوریاں پیدا کرنا آسان کام ہے، انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے، ہیری کین