محمد حارث، بابر اعظم کو سپورٹ کرکے بھی تنقید کی زد میں آگئے
کنگ کی ٹیسٹ کپتانی میں واپسی ہوگئی، پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آنے والا ہے : ٹویٹ
ذیشان مہتاب
منگل 14 جولائی 2026
15:15

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اوپنر بیٹر محمد حارث نے لکھا کہ کنگ کی ٹیسٹ کپتانی میں واپسی ہوگئی، بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کی شاندار خبر دیکھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا وقت آنے والا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
(جاری ہے)
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اصلی والا حارث ہے؟‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’بابر کے کپتان بنتے ہی پالش شروع کردی۔‘
ایک اور نے لکھا کہ ’ہم آپ کے ہی انتظار میں تھے، شان سے خوش نہیں تھے کیا؟‘ ایک اور نے لکھا کہ ’واہ جی واہ! کنگ بول دیا۔‘
اوپنر بیٹر پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’آپ پھر بھی ٹیسٹ ٹیم میں نہیں شامل ہو گے۔‘
وقت اشاعت : 14/07/2026 - 15:15:33
Browse Cricket
Browse Sports
CricketFootballHockeyTennisSquashBoxingwrestlingBody BuildingkabaddiTable TennissnookerBasketballRugbyBadmintonVollyballGolfweightliftingkaratecyclingathleticsMountaineeringtent peggingHorse RidingchessjudoscrabbleMartial artsSwimmingEsportsParaglidingFutsalbaseballpoloTaekwondomotogpFormula 1RowingIce hockey
Sports News In Urdu
-
شاداب خان نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو کسی اور پاکستانی آل رائونڈر کے پاس نہیں
-
محمد حارث، بابر اعظم کو سپورٹ کرکے بھی تنقید کی زد میں آگئے
-
افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کے عالمی مقابلوں میں شرکت کیلئے راستے کھلنے لگے
-
افغان مہاجر خواتین کرکٹرز کیلئے عالمی مقابلوں میں شرکت کی راہ ہموار
-
فیفا ورلڈ کپ ، ریفری کے فیصلوں پر تنازع شدت اختیارکرگیا
-
سابق کپتان یونس خان کے سی ایل کے لیگ کمشنر مقرر