ڈس ایبلڈ منی ورلڈ کپ میں خیبرپختونخوا کے تین کھلاڑی شامل
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) منی ورلڈ کپ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے جنرل سیکرٹری انٹر نیشنل ایتھلیٹ سید جعفر شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ اولمپئن نصراﷲ خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جاری منی ورلڈ کپ ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تین کھلاڑی جس میں عبداﷲ آفریدی ، فیاض ، نہار عالم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ٹورنامنٹ میں پاکستان، افغانستان، انڈیا ، انگلینڈاور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبے میں سپیشل آفراد میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو پالش کرنے کی اشد ضرورت ہے ،صوبائی حکومت اگر ان کھلاڑی پر توجہ دی تو ہم نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل لیول پر ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں انہو ں نے کہاکہ ان کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کیلئے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کیلئے خصوصی ٹریننگ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے جس میں کوالیفائیڈ کوچز کی نگرانی میں ان کو خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے پرمسرت موقع پر ایک نمائشی میچ کا بھی اہتمام کیاگیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
Zحب ریلی کراس 2024 : گڈانی کے ساحل پر میلہ سج گیا
-
پ*پلان پر عمل کرکے بولنگ اور بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا، بابر اعظم
-
kحب ریلی کراس میں دینا پٹیل نے اپنے ٹاٹل کا دفاع کرلیا
-
oپاکستانی کرکٹرز آج امریکا کے ویزے کیلئے اپلائی کریں گے
-
ظ*شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی اور نیا کارنامہ سرانجام دے دیا
-
ژ*کیویز کے خلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی