یو ایس اوپن، ثانیہ مرز، سرینا ولیمز اور جوکووچ نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
سرینا ولیمز اپنی بہن وینس ولیمز،جوکووچ نے ہسپانوی حریف فیلی سیانو لوپیز کو شکست دی خواتین ڈبلز میں ثا نیہ مرزا اور مارتینا ہنگز کی جوڑی نے یونگ جان چین اور ہاؤ چنگ کی جوڑی کو مات دی
بدھ 9 ستمبر 2015 21:51
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) خواتین اور مردوں کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم ایونٹ کے خواتین کے کواٹر فائنل مقابلے میں سرینا ولیمز کا مقابلہ اپنی بڑی بہن اور سابقہ چیمپیئن وینس ولیمز سے ہوا اور حسب توقع یہ ایک سخت مقابلہ ثابت ہوا۔
سرینا نے پہلا سیٹ 6-2 سے اپنے نام کیا لیکن دوسرے سیٹ میں وینس نے اپنی چھوٹی بہن کو بے بس کرتے ہوئے 6-1 کے اسکور سے سیٹ جیت کر میچ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا نے اپنی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کرتا ہوئے 6-3 سے سیٹ جیت کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیلنڈر گرینڈ سلیم مکمل کرنے کے خواب کی تکمیل کی جانب بھی سفر جاری رکھا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
اٹلی کے جوناتھن میلان نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ جیت لیا