`پشاور کپ ہاکی لیگ چیمپئن شپ پشاور ریڈ نے جیت لی `
منگل 15 ستمبر 2015 19:49
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پشاورکپ ہاکی لیگ چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں اختتام پذیر ہوگئی ، فائنل میں پشاور ریڈ نے پشاور گرین کو تین دو سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن و صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ، پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدرحاجی ہدایت، آیاز خان ، انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ یاسر اسلام اور ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورپر دو ہفتے سے جاری پشاور کپ ہاکی لیگ چیمپئن شپ کا فائنل پشاور گرین اور پشاور ریڈ کے مابین کھیلاگیاجس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن پشاور ریڈ جو کہ جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل تھا نے پشاور گرین جیسی مضبوط سینئر ٹیم کو دو کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، پشاور گرین کی طرف سے یاسراسلام اور اعجاز نے گول کئے جبکہ ریڈ کی طرف سے افراز ، جنید اور قیصر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو شکست دیدی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی