دورہ زمبابوے :عمران خان جونیئر اور عامر یامین بہترین پرفارمنس دکھانے کو پرعزم

ہفتہ 19 ستمبر 2015 13:40

دورہ زمبابوے :عمران خان جونیئر اور عامر یامین بہترین پرفارمنس دکھانے کو پرعزم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان کے ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہونے والے کرکٹرز عمران خان جونئیر اور عامر یامین اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر یامین کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق آئیڈیل ہیں۔ ورلڈ کلاس آل راؤنڈر بن کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان جونئیر نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سینئر کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے ،زمبابوے کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو دورہ زمبابوے کے لیے منتخب کرکے سلیکٹرز نے اپنا کام کر دیا ہے ، نئے کھلاڑیوں کوعالمی سطح پر خود کو منوانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔

وقت اشاعت : 19/09/2015 - 13:40:03