انڈیا کرکٹ بورڈ کے صدر جگ موہن ڈالمیا انتقال کر گئے

پیر 21 ستمبر 2015 12:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) انڈیا کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر جگ موہن ڈالمیا کولکتہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔75 سالہ ڈالمیا کو سینے میں درد کی شکایت ہونے پر جمعرات کو بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں اینجیوگرافی کے ذریعے ان کے دل کی بند شریانیں کھولی گئیں۔رواں سال بطور بی سی سی آئی صدر واپسی کے بعد سے ڈالمیا مسلسل دل کی تکلیف کا شکار تھے اور اس وجہ سے وہ بورڈ کے کئی اہم اجلاسوں میں غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ ڈالمیا کے پیش رو این سری نواسن آئی پی ایل فکسنگ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ڈالمیا دو مرتبہ بی سی سی آئی صدر رہنے کے علاوہ آئی سی سی کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔اپنے سابق ادوار میں ڈالمیا نے متعدد بڑے ٹی وی معاہدے کیے جس کی وجہ سے بی سی سی آئی کرکٹ کا بڑا مالی پاور ہاوٴس ابھر کر سامنے آیا۔انہیں 2004 میں مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات پر خاموشی سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، تاہم بعد میں یہ الزامات واپس لے لیے گئے۔

وقت اشاعت : 21/09/2015 - 12:57:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :