کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے آرمی باسکٹ بال چمپئن شپ کی فاتح ٹیموں میں انعقامات تقسیم کئے

منگل 22 ستمبر 2015 19:39

کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے آرمی باسکٹ بال چمپئن شپ کی فاتح ٹیموں میں انعقامات تقسیم کئے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے ، ملتان گریثزن میں منعقدہ آرمی باسکٹ بال چمپئن شپ برائے سال 2015-16ء کی فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعقامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

آرمی باسکٹ بال چمپئن شپ 2015-16کے 7روزہ سالانہ مقابلے ملتان گریژن میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان آرمی کی تمام کورز، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈر، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈر اور پنجاب رینجرز سمیت کل11ٹیموں نے حصہ لیا۔ کل 25میچز کھیلے گئے۔11ٹیموں میں سے 4ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا اور گوجرانوالہ30کورکی ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔بہاولپور31کور کی ٹیم نے دوسری پوزیشن جبکہ ملتان2کور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 19:39:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :