کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان خوف ناک تصادم، ملوث کھلاڑیوں پر پابندی عائد

muhammad ali محمد علی منگل 22 ستمبر 2015 22:28

کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان خوف ناک تصادم، ملوث کھلاڑیوں پر پابندی عائد
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 22ستمبر 2015 ء) برمودا میں ایک کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان خوف ناک تصادم کا واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برمودا میں2 کلبوں کے مابین کھیلے جارہے ایک کرکٹ میچ کے دوران 2 کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں ہی شدید ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا تاہم بعد ازاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی بڑی تعداد نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروا لیا۔ واقعے میں ملوث ایک کھلاڑی پر تاحیات پابندی جبکہ دوسرے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2015 - 22:28:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :