نوجوان آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر

جمعرات 24 ستمبر 2015 19:20

نوجوان آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) نوجوان آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیٹ کمنز کمر میں فریکچر کے سبب دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باوٴلر کی جگہ آل راوٴنڈر جیمز فالکنر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسکین میں 22 سالہ باوٴلر کی کمر میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔نوجوان فاسٹ باوٴلر اپنے کیریئر میں دوسری مرتبہ اس انجری کا شکار ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ 2013 میں بھی اس انجری کے سبب طویل عرصے تک کرکٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ آسٹریلین ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا پہلا مقابلہ نو اکتوبر سے چٹاگانگ جبکہ دوسرا 17 اکتوبر سے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 19:20:35