لالیگا فٹبال ، بارسلونا کو اوسط درجے کے کلب سے بدترین شکست

جمعرات 24 ستمبر 2015 20:32

لالیگا فٹبال ، بارسلونا کو اوسط درجے کے کلب سے بدترین شکست

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر ۔2015ء ) مشہور ہسپانوی کلب بارسلونا کو لا لیگا میں اوسط درجے کے کلب سیلٹا ویگا کے ہاتھوں بدترین اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے ساتھ ہی چیمپیئن ٹیم کا سیزن میں 100 فیصد ریکارڈ بھی اختتام پذیر ہوا ۔ سیلٹا ویگا کے نولیٹو نے اپنی ٹیم کا کھاتا کھولا جس کے بعد لاگو سپس نے دو مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھائی ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کی جانب سے واحد گول نیمار نے 80 ویں منٹ میں کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد جان گوئی ڈیٹی نے ایک اور گول داغ کر اپنی ٹیم کو میچ میں 1-4 کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی ۔ یہ موجودہ کوچ لوئس اینریک کی نگرانی میں لالیگا میں بارسلونا کی سب سے بدترین شکست ہے جنہوں نے گزشتہ سیزن میں اپنی ٹیم کو لالیگا اور چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا ۔ اس فتح کے ساتھ ہی سیلٹا تھوڑی دیر کیلئے ٹیبل کی سرفہرست ٹیم بن گئی لیکن ریال میڈرڈ نے ایٹلیٹکو بلباؤ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔

وقت اشاعت : 24/09/2015 - 20:32:20