پاکستان سے مقابلے کی تیاری، زمبابوین کوچ واٹمور کھلاڑیوں کو تکے کھلانے لگے

جمعہ 25 ستمبر 2015 17:25

پاکستان سے مقابلے کی تیاری، زمبابوین کوچ واٹمور کھلاڑیوں کو تکے کھلانے لگے

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ واٹمور نے پاکستانی کھلاڑیوں کو قابو کرنے کےلئےٹیم کو یکجا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ نہ صرف تکنیکی اعتبار سے پلیئرز کو مضبوط کررہے ہیں بلکہ تکہ بوٹی کھلا کر اور سیر وتفریح کراکے بھی انہیں تیار کررہے ہیں ۔ ڈیو واٹمور کی کوچنگ میں زمبابوین ٹیم نے 16میں سے صرف تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے لیکن کوچ اپنی ٹیم کو فتوحات کی شاہراہ پر گامزن کرنے کےلئے پر عزم ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی حاصل کردہ نتائج سے کہیں بہتر رہی ہے ، اگر بعض میچز میں قسمت ساتھ دیتی تو ہم جیت بھی سکتے تھے ۔ سری لنگا، پاکستان اور بنگلہ دیشی ٹیموں کی کوچنگ کرنے والے واٹمور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ افریقی سائیڈ متحد ہوکر کھیلے اس حوالے سے وہ پلیئرز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیرو تفریح کا پروگرام بنایا اور تمام کھلاڑیوں کو گیرو کے مقام پر پکنک منانے کا موقع دیا جبکہ وہ سکواڈ کیلیے باربی کیو ضیافت کا بھی اہتمام کرچکے ہیں۔ ان کا مقصد ہے کہ ان کی ٹیم کھلاڑی تازہ دم ہوکر گرین شرٹس کو اپنی سرزمین پر زیر کرسکے ۔ کپتان ایلٹن چگمبرا کوچ کی مختلف قسم کی سرگرمیوں سے مطمئن اور خوش ہیں ۔ ا ن کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلی بار کسی کوچ نے ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح کا موقع دیا ہے تا کہ کھلاڑی توانائی سے بھرپور ہوں ۔ اس پروگرام سے تمام پلیئرز کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد مل رہی ہے امید ہے کہ ٹیم پاکستان کیخلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریگی ۔

وقت اشاعت : 25/09/2015 - 17:25:51