پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 30 ستمبر 2015 11:47

پہلا ٹی ٹونٹی ، پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دیدیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر ۔2015ء ) دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو جیت کے لیے 125رنز کا ہدف دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے ساؤتھ لینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے ،قومی ویمن ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر مرینہ اقبال پہلے ہی اوور میں 1رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئیں تاہم جویریہ خان اور بسمہ معروف نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 87رنز جوڑے ، جویریہ خان 44رنز بنا کر ناہیدہ اختر کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئیں ،ندا ڈار اور ارم جاوید بھی محض 4،4رنز بنا سکیں تاہم بسمہ معروف نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی ، پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں پر 124رنز بنائے ، بسمہ معروف نے 65رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر نے 2جبکہ جہاں آرا عالم اور فہیمہ خاتون نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 11:47:22