بھارت نہیں آتا تو اس وقت کچھ کہنا مشکل ہوگا ، شہریارخان

بدھ 30 ستمبر 2015 11:56

بھارت نہیں آتا تو اس وقت کچھ کہنا مشکل ہوگا ، شہریارخان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ آئی سی سی اجلاس کے دوران پاک بھارت سیریز پر حتمی بات چیت کرے گا ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سیریز کھیلنے سے انکار کیا تو کیا لائحہ عمل ہوگا ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاک بھارت سیریز کی بات نیویارک میں کرکے پاکستان کی کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔ شہریار خان نے کہا کہ بگ تھری کے معاملہ پر پاکستان کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی طرف سے کئی فوائد دئیے گئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/09/2015 - 11:56:57