آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر لنڈ سے کلائن انتقال کر گئے

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:46

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر لنڈ سے کلائن انتقال کر گئے

میلبورن۔2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لنڈسے کلائن انتقال کر گئے، ان کی عمر 81 برس تھی۔ لنڈسے کلائن لیفٹ آرم اسپنر تھے اور انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 13 ٹیسٹ میچز میں شرکت کی جس میں انہوں نے 34 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 88 فرسٹ کلاس میچوں میں 276 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ لنڈسے بہترین کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے، ان کی کرکٹ کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 22:46:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :