آئس ہاکی میچ، اوٹاوا سینیٹرز کی بفلو سیبرز کو3-1سے شکست

جمعہ 9 اکتوبر 2015 16:43

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) ٹورنٹو آئس ہاکی میچ میں مہمان ٹیم اوٹاوا سینیٹرز نے میزبان ٹیم بفلو سیبرز کو3-1سے زیر کر دیا۔کینیڈا کے ٹھنڈے شہر ٹورنٹو میں جاری برفیلے گیم آئس ہاکی کے میچ میں اوٹاوا سینیٹرز اور بفلو سیبرز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔

(جاری ہے)

اوٹاوا سینیٹرز نے کھیل کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے پیریڈ میں ایک صفر کی برتری قائم کی ،دوسرے پیریڈ میں بھی مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ایک اور گول داغ کر برتری کو دوصفر تک پہنچایا۔تاہم بفلو سیبرز کے کھلاڑیوں نے تیسرے پیریڈ میں مزاحمت دکھاتے ہوئے واحد گول اسکور کیا لیکن میزبان ٹیم کو تین ایک کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 16:43:16