تیسری پرائم منسٹر آف پاکستان چیمپئین شپ ٹرافی برائے نابینا پشاور کی ٹیم نے جیت لی

جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:47

تیسری پرائم منسٹر آف پاکستان چیمپئین شپ ٹرافی برائے نابینا پشاور کی ٹیم نے جیت لی

اسلام آباد ۔09 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء) تیسری پرائم منسٹر آف پاکستان چیمپئین شپ ٹرافی برائے نابینا پشاور کی ٹیم نے جیت لی۔ فائنل میں پشاور کی ٹیم نے اسلام آباد کو 25 رنز سے ہرا دیا۔ تیسری پرائم منسٹر آف پاکستان کرکٹ چیمپیئن شپ ٹرافی برائے نابینا کا فائنل اسلام آباد کے ایف نائن کرکٹ گراؤنڈ میں پشاور اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ پشاور کے محسن نے 56 رنز بنائے۔ جواب میں اسلام آباد کی ٹیم قررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر167 رنز بنا سکی اور یوں پشاور کی ٹیم نے میچ 25 رنز سے جیت لیا اور ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اسلام آباد کے انیس نے 52 رنز بنائے۔ پشاور کے محسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسلام آباد کے انیس جاویس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور ذیشان گل بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔

وقت اشاعت : 09/10/2015 - 22:47:32