پہلا ٹیسٹ ، شعیب ملک نے ڈبل سنچری امی کے نام کر دی

بدھ 14 اکتوبر 2015 22:12

پہلا ٹیسٹ ، شعیب ملک نے ڈبل سنچری امی کے نام کر دی

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء)پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک نے ابوظہبی میں برطانیہ کے خلاف ڈبل سنچری بنائی جس پر انھیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات وصول آنا شروع ہوگئے یاد رہے کہ شعیب ملک اس میدان پر پاکستان کے لیے ڈبل سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز ہیں۔ اس سے قبل توفیق عمر اور یونس خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

شعیب ملک نے سنچری کرنے کے بعد اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ آپ کیلئے امی جان، میری جانب سے بہت ساری محبت، دعاؤں اور خلوص کے ساتھ۔ مجھے آپ سے محبت ہے اور میں آپ کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے محنت کر رہا ہوں۔ کاش ابّا یہاں ہوتے۔عدیل اظہر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ شعیب ملک اب مجھے پھر سے اچھے لگنے لگے ہیں ان کی تمام فارمیٹس میں پرفارمنس زبردست ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹوئٹر پر سرگرم ہیں اور اکثر اظہارِ خیال کرتے رہتے ہیں جیسا کہ اس صورت میں ہوا۔عمر اکمل نے شعیب کو مبارک باد دی شعیب، بہت مبارک ہو ایک زبردست سنچری پر اور آنے والے میچوں پر۔جبکہ اظہر علی نے بھی کہا کہ زبردست سنچری پر بہت مبارک باد۔کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا کہ شعیب ملک کی زبردست واپسی، مجھے ہمیشہ اْن کی قابلیت اور مہارت پر یقین تھا۔ میں اْن کے اور ٹیم کے لیے بہت خوش ہوں۔ندیم فاروق پراچہ نے یونس خان کو مبارک باد دی اور شعیب کی واپسی کو زبردست قرار دیا۔

وقت اشاعت : 14/10/2015 - 22:12:08