نوجوان آف سپنر بلال آصف کی باؤلنگ کا بائیو میکینک ٹیسٹ پیر کو بھارتی شہر چنائی میں ہوگا

اتوار 18 اکتوبر 2015 15:25

نوجوان آف سپنر بلال آصف کی باؤلنگ کا بائیو میکینک ٹیسٹ پیر کو بھارتی شہر چنائی میں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کی باؤلنگ کا بائیو میکینک ٹیسٹ پیر کو بھارت کے شہر چنئی میں ہوگا ۔ سپنر ایکشن ٹیسٹ کے بعد دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور دوسرے ٹیسٹ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق ہرارے میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی جانب سے 5وکٹیں لینے والے نوجوان آف سپنر بلال آصف کی باؤلنگ کا بائیو مکینک ٹیسٹ پیر کو بھارت کے شہر چنئی میں ہو گا۔

سپنر گزشتہ روز بھارت رونہ ہو گئے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بلال آصف باؤلنگ کا بائیو میکینک ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد بھارت سے دبئی روانہ ہو جائیں گئے اور دبئی میں 17کھلاڑی کی حیثیت سے پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ دو ہفتے میں آنے کا امکان ہے اور وہ اس وقت تک وہ پاکستان ٹیم میں بولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔واضح رہے کہ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 5وکٹیں لی تھیں ،مگر میچ ریفری نے ان کے باؤلنگ ایشن کو مشکوک قرار دے دیا تھا اور ان کو 14دن کے اندر اپنے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی ہدایت کی تھی ،جس کے بعد پی سی بی نے نوجوان آف سپنر کو نیشنل کر کٹ اکیڈمی میں طلب کر لیا تھا ،جہاں 5رکنی کمیٹی نے سپنر کے باؤلنگ ایکشن کا جائزہ لیا اور ان کے باؤلنگ ایکشن کو آئی سی سی کے معیار کے مطابق درست کر نے میں انکی مدد کی تھی۔

وقت اشاعت : 18/10/2015 - 15:25:15