پاک افغان و ایران پیس سوئمنگ چیمپئن شپ جلد منعقد ہوگی ، آصف اورکزئی

بدھ 21 اکتوبر 2015 20:55

پاک افغان و ایران پیس سوئمنگ چیمپئن شپ جلد منعقد ہوگی ، آصف اورکزئی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) افغانستان ، ایران اور پاکستان کے مابین پیس سوئمنگ چیمپئن شپ جلد منعقد ہوگی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آصف اورکزئی نے افغانستان اور ایران کے کونسل جنرل سے خصوصی ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کونسل جنرل اس بات پر اتفاق کیاہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان اور ایران کے کھلاڑی پاکستان میں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان کے کھلاڑی ان ممالک کا دوہ کرینگے ۔

جس سے دو طرفہ مقابلوں کے انعقاد سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیس سوئمنگ چیمپئن شپ کے سلسلے میں تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا جس کیلئے افغان اور ایران کونسل جنرل سے دوبارہ ملاقات میں باضابطہ تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

آصف اورکزئی نے حالیہ نیشنل جونیئر ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں افغان کونسل جنرل اور ایران کونسل جنرل کی شرکت پر ان کا خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں ان کو بلانے کا مقصد بھی سوئمنگ کو پروموٹ کرنا تھا۔

تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں تینوں ملک کے سوئمنگ کے کھلاڑیوں کا ایک مقابلہ منعقد کیاجاسکے ۔ آخر میں انہوں نے نیشنل جونیئر چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر میڈیا،سیکورٹی سٹاف، ارگنائزرز ،صوبائی انتظامیہ،کھلاڑیوں اور سپورٹس بورڈ کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیاجنہوں نے اس چیمپئن شپ کے کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔

وقت اشاعت : 21/10/2015 - 20:55:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :