مصباح نے انضمام الحق کا بطور کپتان زیادہ سنچریاں سکور کرنیکا ریکارڈ برابر کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 22 اکتوبر 2015 23:15

مصباح نے انضمام الحق کا بطور کپتان زیادہ سنچریاں سکور کرنیکا ریکارڈ برابر کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار22اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سابق قائد انضمام الحق کا بطور کپتان زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے روز مصباح الحق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 9ویں سنچری سکور کی جو بطور کپتان 70اننگز میں 41سالہ مصباح الحق کی 7ویں سنچری تھی۔ ان سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بطور قائد 53اننگز میں 7سنچریاں سکور کر چکے ہیں ۔ مصباح اور انضمام کے علاوہ لیجنڈری آ ل راؤنڈر عمران خان 64اور عظیم بلے باز جاوید میانداد 51اننگز میں قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر 5،5سنچریاں سکور کر چکے ہیں جب کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد نے محض 18اننگز میں 4سنچریاں سکور کر رکھی ہیں ۔

وقت اشاعت : 22/10/2015 - 23:15:15