انٹر مدارس گیمز ، سوات نے فٹبال ، کرکٹ اور والی بال فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 2 مئی 2024 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انٹرمدارس گیمزمیں سوات کے کھلاڑیوں نے کرکٹ ، والی بال اور فٹبال میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ، اسلامیہ کالج گرائونڈ پر جاری کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سوات نے ہزارہ کو 54 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، سوات نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 113 رنز بنائے سات وکٹوں کے نقصان پر جس میں عطاالرحمان نے 37 اور بلال 25 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، ایبٹ آباد کی طرف سے امام اور عبدالرئوف نے دو دوکھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا جواب میں ہزارہ کی ٹیم 59 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی یوسف 15 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، سوات کی طرف سے بلال اور نعمان نے چارچار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،دوسرے سیمی فائنل میں بنوں نے کوہاٹ کو دس وکٹوں سے شکست دیک فائنل تک رسائی حاصل کی ، پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری والی بال پہلے سیمی فائنل میں سوات نے ڈی آئی خان کو دوصفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں ، مردان نے بنوں کو 25-18اور 25-12 سے جبکہ پشاور نے کوہاٹ کو 25-21 اور 25-18 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

اسی طرح طہماس خان فٹبال میں سوات نے پشاور کوپانچ چار سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
وقت اشاعت : 02/05/2024 - 18:08:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :