سعید اجمل مشکلات سے دو چار، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہ دیں گے

پیر 26 اکتوبر 2015 22:18

سعید اجمل مشکلات سے دو چار، ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہ دیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر۔2015ء) آف اسپنر سعید اجمل مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں، وہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کی ،ان کا ڈیپارٹمنٹ قائد اعظم ٹرافی کے میں راؤنڈ کیلیے کوالیفائی نہ کر سکا۔مین راؤنڈ تک رسائی سے محروم ڈپارٹمنٹس کے کئی کرکٹرز تو اپنے ریجن کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے لیکن سعید اجمل کا ریجن فیصل آباد بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس مرتبہ شامل نہیں ہے۔اب سعید اجمل اگلے سال گریڈ ٹو کھیلیں گے جبکہ نومبر دسمبر میں وہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 26/10/2015 - 22:18:54